اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو خادم رضوی سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔ کہا جاتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مولانا خادم رضوی کی طرح بھیج دیا جائے گا، ان کو بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگالیں گے لیکن یہ غلط فہمی ہے مولانا فضل الرحمان اکیلے نہیں ہیں
پورے ملک کی سیاست ان کے پیچھے کھڑی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ تیز گام کے ورثاء آج تک دھکے کھا رہے ہیں جبکہ شیخ رشید پریس کانفرس کرتے پھر رہے ہیں اورسوٹ پہن کر سگار پی رہے ہیں۔ان کا تحقیرآمیز انداز ہے کہ مارچ سے پہلے کہہ رہے تھے فضل الرحمان جا رہا ہے۔بھئی وہ عالم ہے اور سینئرسیاستدان ہے، ان سے اختلاف کریں لیکن ان کا احترام لازم ہے۔اصل بات یہ ہے کہ شیخ رشید تاریخیں بہت دیتے ہیں اب ایک اورچھوڑی ہے کہ مولانا فضل الرحمان دو روز میں چلے جائیں گے اور حکومت پانچ سا ل پورے کرے گی۔ یہ کام کرلیں کہ اپنی جنتری چھاپ دیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی کے اشارے پر یہ بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا ستارہ بھی گردش میں آیا ہوا ہے۔ عدالت میں باربار چکرلگ رہے ہیں۔ آج نان کسٹم گاڑی میں پھر رہی تھی۔موجودہ حالات میں گاڑی کو نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟۔
عارف نظامی