اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔ اپنے ٹویٹ میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔ ابھی تک ان تک ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت وگی۔واضح رہے کہ آصف زرداری کی گزشتہ ہفتے جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بلاول