بار اور بینچ انصاف کی گاڑی کے 2پہیے ہیں‘قائم مقام چیف جسٹس

109

اسلام آباد(صباح نیوز)دوران ملاقات قائمقام چیف جسٹس جسٹس گلزا ر احمد نے کہاہے کہ بار اور بینچ انصاف کی گاڑی کے 2پہییے ہیں۔یہ بات انہوں نے عدالت عظمیٰ بار کے نو منتخب اور مدت مکمل کرنے والے بار کے اراکین سے ملاقات میں کہی۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ کے نو منتخب باڈی اراکین کے وفد کی قیادت صدر بار قلب حسن نے کی جبکہ سبکدوش ہونے والی باڈی کی قیادت سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کی۔ قائمقام چیف جسٹس نے مدت مکمل کرنے والی باڈی اراکین کی ادارے کے لیے دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ادارے کی بہتر ی کے لیے بار اور بینچ میں ہم آہنگی ضروری ہے، ملاقات میں سابق صدر امان اللہ کنرانی نے قائمقام چیف جسٹس گلزار احمد کی انصاف کی فراہمی کے لیے خدمات کو سراہا جبکہ نومنتخب صدر عدالت عظمیٰ قلب حسن شاہ نے چیف جسٹس کو عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بار عہدیدار