آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کے حصے ظاہر کرنے پر تشویش

87

کوالالمپور(اے پی پی) ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل نے بھارت کی طرف سے نقشوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کے حصے ظاہر کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشاورتی کونسل کے صدر محمد اعظمی عبدالحمید نے کوالالمپور میں ایک بیان میں بھارتی اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیا کہ وہ اس خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف مناسب کارروائی کرے۔