اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بدامنی نہیں چاہتے، اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ فوج آئینی حکومت کے ساتھ کھڑی
ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کور کمانڈرز کانفرنس کے تناظر میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا بیان بہت اہم ہے، فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ افواج پاکستان نے واضح کہہ دیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمن 48 گھنٹے میں ایک واضح فیصلہ کر لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر مذہبی انتہا پسندی کا پیغام دیا جا رہا ہے، مولانا کے مارچ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹی۔شیخ رشید کا کہنا تھا مشکل وقت میں بھی پاک فوج کے خلاف ایسی گفتگو نہیں سنی جو اب کی گئی ہے، تمام سیاسی صورت حال سمجھ میں آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی بات ہوتی ہے ریلیف ان لوگوں کو ہی ملتا ہے، جدوجہد کسی اور کی ہوتی ہے فائدہ ن لیگ اور پی پی اٹھاتی ہے۔
شیخ رشید