نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ کے مشہور بزرگ سید اصغرعلی شاہ المعروف سخی جام داتار کا 748 واں سالانہ عرس مبارک آج سے جام صاحب شہر میں شروع ہوگا، سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل، عقیدت مند وزائرین کی آمد شروع۔ صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، سابقہ صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن لنجار، ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد ابرار احمد جعفر اور درگاہ کے سجادہ نشین فقیر نوید حسین وسطڑو و درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کریں گے۔ عرس کے دوران تین روزہ تقریبات میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ جانوروں کی نمائش بھی منعقد ہوگی۔ دوسرے روز پاکستان عالمی مشائخ کونسل کی جانب سے درگاہ کے احاطے میں امن کانفرنس، آخری روز راگ رنگ و سگھڑ کانفرنس ہوگی۔