سانحہ تیز گام اور سکھر ایکسپریس حادثہ نہیں سازش ہے، مفتی طاہر مکی

205

ٹنڈو آدم (پ ر) ٹرین حادثے میں قادیانیوں کو شامل تفتیش کیا جائے، شیخ رشید استعفا دے نہ قادیانی لابی کومنظر عام پر لائے، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان، شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ محمد ایمان سموں و دیگر نے تیزگام حادثے پر سخت تشویش و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن تیزگام میں آگ، دوسرے دن سکھر ایکسپریس میں یہ حادثہ نہیں، سوچی سمجھی سازش ہے، جس کے پیچھے قادیانی لابی ملوث ہے۔ قادیانی ہمارے ملک و ملت کے غدار ہیں وہ پاکستان میں رہ کر پاکستان کارڈ استعمال کرکے بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، حکومت دہشت گرد، تخریب کار طالبان اور دیگر تنظیموں میں تلاش کرتی ہے۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ شیخ رشید استعفا دیں یا نہ دیں لیکن قادیانی لابی کو ان دونوں اندوہناک واقعات میں شامل تفتیش کریں۔ جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت، جامعہ حمادیہ بلوچ محلے میں شہدا کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔