نوویک جوکووچ نے5ویں مرتبہ پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامٹ جیت لیا

175

پیرس (جسارت نیوز) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک ٹینس ا سٹار نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں کینیڈین حریف ڈینس شاپووالو کو شکست دیکر 5 واں اور مجموعی طور پر کیریئر کا 77 واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فرانس میں اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈا کے ڈینس شاپووالو سے تھا جس میں جوکووچ نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی شاپووالو کو بالکل بے بس کر دیا۔ انہوں نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر 5ویںمرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ ایک گھنٹہ اور 5منٹ تک جاری رہا۔