کوئٹہ (نمائندہ جسارت) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن این ڈی آر سی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک منصوبہ کے
جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی جے جے سی کے اعلیٰ سطحی وفد نے گوادر کا دورہ کیا ، وفد میں چینی حکام سمیت،چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر ، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختیار ، چینی سفیر اور چین کا ادارہ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے وائس چیئرمین سمیت مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہ شامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی،چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر وفاقی وزیر خسرو بختیار صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی صوبائی سیکرٹری بلوچستان انرجی شیر یار تاج نے چینی وفد کے ہمراہ گوادر میں 300 میگاواٹ کول بیسڈ پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد سمیت گوادر پورٹ اتھارٹی کے احاطے میں پورٹ اتھارٹی کے 3 منزلہ زِربار کمرشل کمپلیکس کا افتتاح بھی کردیا۔اس موقع پر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید طر ز تعمیر کا زربار کمرشل کمپلیکس 500 ملین روپے کی لاگت سے دوسال کی مدت میں مکمل ہوا ہے ۔ا س قبل چیئرمین سینٹ سینیٹر محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چینی وفد کے ہمراہ نارتھ فری زون اور ایکسپریس وے کے زیر تعمیر منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جہاں انہیں ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اپنے دورہ گوادر کے موقع پر چین کے سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے 4 ہزار شمسی سولر پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے۔ چینی حکومت کی جانب سے دیے گئے یہ سولر پینل خیر سگالی جزبے کے تحت گوادر کے عوام میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ چینی سفیر نے پاک چین فرینڈ شپ اسکول کی توسیع بھی کردی، مڈل اسکول کی توسیع کی جائے گی۔
چینی وفد