تحریک انصاف کے دھرنے کیخلاف عدالت میں درخواستیں خارج

439

پاکستان تحریک انصاف کے پانچ سال پرانے دھرنے کے خلاف عدالت میں تمام درخواستیں خارج کردی گئی ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کے خلاف دائر تمام درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کردیں۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور اسد عمر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف بھی تمام درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کردی گئیں۔ پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کے خلاف انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے درخواست دائر کی تھی ۔