کینبرا: پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلاجائےگا،قومی ٹیم آج کینبرا میں ٹریننگ کرےگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1:30 بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے ، جس میں محمد عرفان اورآصف کی جگہ محمد حسنین اورخوشدل شاہ کوموقع دیئے جانے کا امکان ہی ہے جاسکتاہے جبکہ فخرزمان کی جگہ امام الحق کی واپسی بھی متوقع ہے۔
بارش کی نظر ہونے والے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم کے سوا پوری بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی جبکہ بالنگ میں طویل قامت محمدعرفان نے 3 سال بعد پہلے ٹی 20انٹرنیشنل کے 2 اوورز میں 31رنز دئیے تھے۔