لاہور.جے یو آئی (ف )کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لئیے ندیم سرور ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موْقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
درخواست گزار نے مزید موْقف اختیار کیا گیا لے کہ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کرعمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں جو کہ لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے
. لہذا عدالت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے.