گوجرانوالہ، زمینی تنازع،چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ،2 ہلاک

106

گوجرانوالہ، لاہور (آئی این پی ) گوجرانوالہ میں زمین کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور6زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کے لواحقین نے حافظ آباد روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق گائوں کوٹ آسائش میں زمین کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں ملک عثمان اور ابوبکر کے درمیان ایک سال سے جھگڑا تھا۔دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مرنے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ساتھ حافظ آباد روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور کے قریبی علاقے مریدکے میں زیرِ تعمیر فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں7مزدور زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مریدکے میں نارووال روڈ پر ایک فیکٹری کا نیا لینٹر ڈال کر مزدور کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک چھت نیچے آ گری جس کے نتیجے میں7 مزدور زخمی ہو گئے۔تمام زخمی مزدوروں کو ریسیکو عملے نے ملبے سے نکال کر فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گی۔