عمران صاحب، وزیراعظم یونیورسٹی خالی کرنیکا وقت آگیا، مریم اورنگزیب

107

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب وزیراعظم یونیورسٹی خالی کرنے کا وقت ہوا جاتا ہے، عمران صاحب 3 لفظ صرف استعفا، استعفا، استعفا ہیں، عمران صاحب آپ اپوزیشن سے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں ملے گا۔ اتوار کو ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب 3 دن ہوگئے پیکنگ تو ہوگئی ہوگی؟ عمران صاحب ٹی وی دیکھیں استعفا دینے اور گھر جانے کا وقت ہوا جاتا ہے،آپ کی نالائقی، ناہلی نے معیشت، روزگار، کاروبار، صنعت تباہ کر دی، عمران صاحب استعفا دیں تاکہ ملک کا کاروبار، صنعت اور معیشت چلے، کرائے کے ترجمانوں کے درمیان خوف و ہراس، ان کے گھر جانے کا وقت بتا رہا ہے۔