اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے حزب اختلاف کے احتجاجی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے دنیا بھر کے دورے کرکے دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے، پاکستان کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے تمام فورموں پر بے نقاب کرنے کیلیے پرعزم ہے، انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ عالمی برادری نے مسلمانوں اور دوسرے مذاہب پر ہونے والے مظالم پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ تو کرفیو ختم کر رہی ہے اور نہ ہی سچ سامنے لانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حتی کہ بھارت میں ذی شعور لوگوں نے کشمیر کی آزادانہ حیثیت منسوخ کرنے کے نئی دہلی کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔