نیب سکھر: خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین کو17نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

83

سکھر(آن لائن)نیب عدالت سے زبردست خان مہر کا مزید 16روزہ جوڈیشل ریمانڈ، 17 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور صوبائی وزیر اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر کو ان کا 12 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر نیب سکھر کی ٹیم نے جج امیر علی مھیسر کی احتساب عدالت میں پیش کیا ،نیب کی ٹیم نے عدالت کو زبردست خان مہر سے جاری تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا اور ان کا مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی،جس پر عدالت
کے جج امیر علی مھیسر نے زبردست خان مہر کا مزید 16 روز کا ریمانڈ دیتے ہوئے نیب کو انہیںدوبارہ17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔زبردست خان مہر پر خورشید شاہ اور اویس شاہ کا مبینہ فرنٹ مین ہونے اور آمدن سے زاید اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
نیب سکھر