ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایمان کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم ٹھٹھہ کی جانب سے ایک روزہ مفت ڈینٹل اینڈ جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چار سو سے زائد افراد کا مفت معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مفت طبی کیمپ میں ایم سو سے زائد مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے جس میں ہیپاٹائٹس بی، سی، شوگر، ایڈز اور الٹاسائونڈ شامل تھیں، اس منعقد کردہ کیمپ میں عورتوں کی ماہر ڈاکٹر سائرہ عامر عقیلی، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار، ڈاکٹر شبیر اعوان نے مریضوں کا مفت علاج کیا، اس سلسلے میں دائرہ عامر عقیلی نے بتایا کے سماجی خدمات کا کام آئندہ بھی جاری رکہا جائے گا تاکہ لوگوں کو مفت معیاری صحت کی سہولیات فراہم ہوں۔ اس کیمپ کی آرگنائزنگ عامر عقیلی و دیگر کررہے تھے۔