ٹنڈو آدم، بلدیہ چیئرمین کا تحریک اعتماد کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع

164

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری کیخلاف پیپلز پارٹی جونیجو گروپ کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کیخلاف چیئرمین مسرور احسن غوری سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد پہنچ گئے، درخواست داخل، فریقین کو نوٹس جاری۔ چیف سیکرٹری سندھ کے بلدیاتی اداروں کے معاملات میں مداخلت کے نوٹیفکیشن کو سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی قرار دے دیا۔ بلدیاتی اداروں کے معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ چیف سیکرٹری کا نہیں سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ کورٹ کا چیئرمین ماتلی اور سندھ ہائیکورٹ سکھر سرکٹ کورٹ کا چیئرمین بھریا کیخلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کوغیرقانونی قرار دے کر دونوں چیئرمینوں کو کام جاری رکھنے کا حکم چیف سیکرٹری سندھ کے غیرقانونی نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی چیئرمین کونہیں ہٹایا جاسکتا۔ چیئرمین ماتلی کے کیس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری کے فریق بننے کی درخواست کو سندھ ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ حیدر آباد نے منظور کرلیا اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد نے چیف سیکرٹری سندھ، بلدیاتی اداروں، پریزائڈنگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ، سی ایم او ٹنڈو آدم کو 05/11/2019 کو تحریری جواب کے ساتھ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ عدالتی فیصلے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری کے مخالفین میں مایوسی چھاگئی۔