اپوزیشن میرے پیچھے پڑ گئی ،استعفے کا سوچ رہا ہوں،شیخ رشید

98

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبہ کو سی پیک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 سال پہلے ایم ایل ون منصوبہ کا معاہدہ ہوا، موجودہ حکومت میں عملدرآمد تیز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے بعد اگر میرے استعفے پر آ گئی ہے تو اس پر سوچ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، عمر ایوب اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد نے کہا کہ سی پیک میں ایم ایل ون ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ریل میں چین کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، ایم ایل ون پر 14 سال پہلے اعلان کیا گیا اس پر عملدرآمد اس کومت میں تیزی سے ہو رہا ہے، یہ میرا خواب  تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور وزیراعظم کی جانب سے 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تیزگام حادثہ کی رپورٹ آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر وزیراعظم عمران خان کو چھوڑ کر میرے استعفے پر آ گئی ہے تو اس بارے میں سوچ سکتا ہوں۔
شیخ رشید