اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات، مراد سعید نے کہاہے کہ جب سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آیا ہے، جعلی اکائونٹ ، ٹی ٹی ، اقامہ ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی باتیں سنیں ہیں، اسلام آباد پہنچنے تک ان کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی ، اگر فضل الرحمن کہتے ہیںکہ دھاندلی ہوئی ہے توکیا ان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پٹیشن دائر کی گئی ہے یا یہ عدالت عظمیٰ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیںڈالی ، عمران خان نے 2 نہیں بلکہ ایک پاکستان کا نعرہ لگایاہے ، ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے ۔
مراد سعید