اسلام آباد (اے پی پی) حضور نبی پاک ؐ کا یوم ولادت منانے کے لیے بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس10نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔رواں سال کانفرنس کا موضوع ’’ریاست مدینہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا تصور تعلیمات نبوی ؐ کی روشنی میں‘‘ ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت وزیراعظم عمران خان جبکہ اختتامی سیشن کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت کے حامل جید علما کرام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ سعودی عرب ،ایران ، مصر،عمان ،عراق،تیونس اور شام سے علما اور وفود شرکت کریں گے۔ شرکا میں بیرون ملک سے مفتی اعظم عمان ،وائس چانسلر جامعۃ الازہر اور مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر شامل ہوں گے۔ رواں سال قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
رحمت اللعالمین کانفرنس