فضل الرحمن کی تقاریر نشر نہ کرناغیرقانونی ہے‘ پشاور ہائیکورٹ

140

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تقاریر نشر نہ کرنے کا اقدام غیرآئینی و غیرقانونی قرار د ے دیا۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے کسی بھی زبانی حکمنامے کو کالعدم قراردے دیا۔کہاگیا کہ پیمرا واقعی اس طرح کی کوئی پابندی لگائے تو اس کے اپنے قوانین موجود ہیں جس میں وجوہات دینی پڑیں گی کہ کیوں یہ پابندی لگائی جارہی ہے۔چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں قراردیا گیا کہ پیمرا کے سیکشن 27میں واضح ہے کہ اگر کوئی پاکستان کے نظریے، نفرت آمیز تقاریر، لوگوں میں اشتعال اور قومی سلامتی سے متعلق حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو اسی صورت میں پیمرا ایسے افراد کی تقاریر ودیگر تقریبات پر پابندی لگا سکتا ہے۔