شرانگیز تقریر،الطاف حسین کے مقدمے کی سماعت آئندہ سال ہوگی

224

لندن: الطاف حسین پر شرانگیز تقریر کرنے کے الزام پر مقدمے کی سماعت آئندہ سال سے شروع کی جائے گی۔ 

بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمے کا ٹرائل اولڈ بیلی کراؤن کورٹ میں آئندہ برس یکم جون سے شروع ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف اولڈ بیلی کراؤن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں بانی متحدہ کو لگنے والے الزامات کی دفعات پڑھ کر سنائی گئی ،

واضح رہے کہ الطاف حسین پر 2016 میں شر انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکےگرفتار کیا گیا تھا،جرم ثابت ہوا تو انہیں 15 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔