ریلوے حکام کی لاپرواہی عروج پر،سکھر ایکسپریس میں بھی آگ بھڑک اٹھی

845

شکار پور: ریلوے حکام کی غفلت کے سبب سکھر ایکسپریس میں بھی آگ لگ گئی۔

سانحہ تیزگام ایکسپریس کے بعد بھی  ریلوے حکام نیند سے بیدار نہ ہوئے، شکار پور کے قریب سیکھر ایکسپریس میں آگ لگنےکا واقعہ رونما ہوا، مسافروں کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ  کے باعث لگی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لوڈرا کے قریب 2 بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ بجھا کر ٹرین کو منزل روانہ کردیا گیا،حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد ٹرین میں موجود مسافروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کوریسکیو کیا۔

تیز گام ایکسپریس کو خوفناک حادثہ،70 مسافر جاں بحق

واضح رہے کہ سکھرایکسپریس کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی سے لاہوراورراولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 75افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مسافروں نے الزام عائد کیا تھا کہ ریلوے حکام کی غفلت اورشارٹ سرکٹ کے باعث ٹرین میں آگ لگی ،تاہم وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسافروں پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ سیلنڈر دھماکے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔