ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو کا ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے ٹیلیفونک رابطہ

183

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) رحیم یار خان میں ٹرین حادثے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس پر ڈی سی رحیم یار خان، جمیل احمد جمیل نے بتایا کہ سندھ کے ڈویژن حیدرآباد‘ میر پور خاص اور شہیدبے نظیر آباد سمیت دیگر علاقوں کے شہید ہونے والے کچھ مسافروں کے لواحقین رحیم یار خان پہنچے ہیں اور مذکورہ حادثے میں جھلس کر شہید ہونے والے مسافروں کی قابل شناخت لاشیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کرنے کے ساتھ ساتھ ایمبولینس کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی لاشیں جو کہ قابل شناخت تو ہیں لیکن منتقل کرنے کے قابل نہیں ان کے لواحقین کی اجازت کے بعد مذکورہ لاشوں کی تدفین کی جائے گی جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کی اجازت کے بعد ڈی این اے کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد متعلقہ لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی، یا پھر اجازت کے بعد ان کی یہی تدفین کی جائے گی۔ اس حوالے سے تفصیلات اور مکمل معلومات کے لیے ڈی سی آفس رحیم یار خان کے نمبر 9230466-068 اور 9230233-068 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کی خصوصی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن حیدر آباد میں ریلوے انفو ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جس کے فون نمبر 0229200258, 0229200674 اور موبائل نمبر 03451215710 اور 0333398283 پر رابطہ کرکے تفصیلات معلوم کی جاسکتی ہیں، جکہ ڈپٹی کمشنر آفس حیدر آباد کے نمبر 0229200244 پر بھی اس ضمن میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔