نوابشاہ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی2 ہزارگرام چرس برآمد

123

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ تجاوازت کے خاتمے کے لیے آپریشن، مختلف تھانوں کے ایس ایس ایچ او کے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپا مار کارروائیاں، 2000 گرام چرس برآمد جبکہ ایک کارروائی میں 10 لیڑ کچی شراب اور دوسرے میں 40 لیڑ کچی شراب برآمد کر لی گئی۔ دوسری کارروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار، جبکہ ایک واقعہ میں رحمان بابا ٹرین کی زد میں آکر نوابشاہ اسٹیشن پر ایک فرد ہلاک، یوسف بارودی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور ہوگئی۔ نوابشاہ میں عدالت عظمیٰ کے احکامات پر بلدیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، چیئرمین ضلع کونسل وسابق ایم پی اے سردار جام تماچی انڑ سمیت دیگر بااثر شخصیات کی تعمیر کردہ غیر قانونی تجاوزات منہدم کردیں، مختار کار عنایت جمالی کی نگرانی میں بلدیہ عملے کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن عدالت عظمیٰ کے حکم پر کررہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ عظیم مغل نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالت عظمیٰ کے احکامات پر آپریشن شروع کیا گیا ہے، پہلے بھی شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات منہدم کی گئی تھیں، جس کا سلسلہ شہریوں کے رضاکارانہ تجاوزات منہدم کرنے کے ایمان پر وقتی طور پر روکا گیا تھا تاکہ ان کا نقصان نہ ہو مگر جن افراد نے رضاکارانہ طور غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا اب ان کیخلاف آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔ سکرنڈ روڈ کے بعد سوسائٹی میں آپریشن جاری ہے، مختار کار عنایت جمالی کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ انسپکٹر علی رضا زرداری کی سربراہی میں تجاوزات کو مسمار کرنے کے لیے بلدیہ کا عملا آپریشن کررہا ہے۔ دوسری جانب بلدیہ عملے نے ضلع کونسل شہید بینظیر آباد و سابق ایم پی اے سردار جام تماچی انڑ سمیت متعدد بااثر شخصیات کی ناجائز تجاوزات منہدم کردیں اور سوسائٹی میں کمرشل بنیادوں پر غیر قانونی تعمیرات کو بھی منہدم کردیا گیا۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 6 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں منشیات برآمدکرلی۔ پولیس کی جانب سے مفروریوسف خان عرف بارودی کی ضمات قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی گئی۔ پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرکے تین ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد جرائم سے توبہ تائب ہوکر ایک ذمے دار شہر ی بن کر معاشرے میں نیک اور اچھے انسان کا کردار ادا کریں، نہیں تو ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔