بینظیر قتل کیس، پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

345

انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں  بینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت کی،اس موقع پرعدالت نے ملزم پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےان کی جائیداد اور بینک اکانٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اسلام آباد اورمکران میں ایک ایک پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے سمیت پرویزمشرف کے خلاف کیس بھی داخل دفتر کردیا۔عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔