کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ دونئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فاطمہ جناح اسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے انچارج ڈاکٹر صادق کے مطابق مریض کراچی سے کوئٹہ آئے تو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔رواںسال فاطمہ جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 32 مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 6 اب بھی اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں برس 2900 سے زائد مریض اسپتالوں میں لائے گئے جن میں سے 1970 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی وائرس سے بلوچستان میں 3 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔