اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے معیشت کے پلیٹلیٹس بھی خطرناک حد تک کم کر دیے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دو روز سے ملک میں شٹر ڈان ہڑتال ہے ، عوام مہنگائی ، ٹیکسوں اور بے روزگاری کے بوجھ تلے کچلے جا چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان جسے مسلم لیگ نے ابھرتی معیشت بنایا تبدیلی سرکار نے ڈوبتی معیشت بنا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی وائرس نے معیشت اور ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدوروں اور غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں ۔ اناڑی اور نالائق حکومت پاکستان کے مستقبل کے لیے خطرہ بن چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کا وژن 2025 پروگرام ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،ملک کو مذید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ فوری نئے منصفانہ انتخابات ہیں۔
احسن اقبال