اسلام آباد ایرپورٹ پر مسافروں سے بداخلاقی پر ائرپورٹ منیجر سمیت متعدد معطل

98

اسلام آباد (صباح نیوز) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے ایکشن لیا ہے ۔ اuرپورٹ منیجر طاہر سکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہور اورملک اکرم کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔ صورتحال کو پیشہ وارانہ اندازسے نمٹنے میں ناکامی پر مذکورہ افسران کے خلاف انضباطی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔ اسٹیشن منیجر پی آئی اے اسلام آباد پرویز نصیر اور ان کی پوری ٹیم کو معطل کرنے اور ان کے خلاف انضباطی کاروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔