سکھر(نمائندہ جسارت) راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافر ٹرین کے لاگیج وین کا شاک آبزرور بریک ٹوٹ کر ٹریک پر لٹک گیا، ٹرین ڈرائیور نے بروقت ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی کو روک کر حادثے سے محفوظ رکھا، شاک آبزرورکا واقعہ کوٹری کے قریب بولہاری اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، مسافر ٹرین پانچ گھنٹے سے اپ ٹریک پر موجودہے، امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع کی گئیں۔