اسلام آؓباد(آن لائن ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ما بین تجارتی تعاون کے میںفروغ وگوادر میںسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے اپنے دفتر میں آسٹریلین ہائی کمشنرڈاکٹر جیو فیری شاسے ملاقات کی ۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ اور آسٹریلین ہائی کمشنر میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ نے کہاکہ حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور آسٹریلیا کے بہترین تعلقات ہیںاوردونوں ملکوں
میںپارلیمانی تعاون کو فروغ دیناناگزیرہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک عالمی امورپریکساں موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک میں تعلیم، کان کنی اور دیگر شعبوں میں وسعت کی گنجائش ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ گوادر خطے کی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا،آسٹریلیا کے سرمایہ کار گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ گوادر کا ماسٹر پلان منظور ہوگیا ہے، ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے، ادارہ جاتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو سے انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے،بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے، ملاقات کے دوران آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہاکہ کشمیر مسئلے کا پر امن حل مذاکرات سے ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کان کنی اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔