اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب ہے، شوگر لیول نارمل نہ ہونے کے سبب گردے و مثانہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پلیٹ لیٹس گرنے کی شکایت بھی درپیش ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری جسمانی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہیں، ان کے مثانے میں موجود غدود کی غیر معمولی پھولنے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے مہروں میں بھی تکلیف بدستور موجود
ہے جس کے لیے ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے معائنے کے لیے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن، پتھالوجسٹ اور یورالوجسٹ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں تاہم مہروں میں تکلیف موجود ہے۔