پشاور( آن لائن)پشاور میں آٹے کے ممکنہبحران کے پیشِ نظر 85کلو گرام آٹے کی بوری کی قیمت میں 4سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، بوری کی قیمت 4800روپے سے 5200روپے ہو گئی ہے، پشاور شہر میں آٹے کا بحران 20 برس بعد دوبارہ پیدا ہورہا ہے، جبکہ تاجروں کی ہڑتال اور اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے باعث شاہرائوں کی بندش سے صوبے میں اشیائے خوردونوش کی قلت کے خدشات ہیں۔دوسری جانب آٹے اور گندم کی پشاور سے باہر منتقلی پر عاید پابندی کے باوجود اس کی اسمگلنگ ہو رہی ہے ۔