اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفیر نواف احمد المالکی کی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سفیر نواف احمد المالکی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی، ملاقات میں اپوزیشن کی رہبرکمیٹی سے مذاکرا ت کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ارکان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزرا پرویز خٹک، طارق بشیر چیمہ، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، چودھری گلزار اور صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی
موجود تھے۔ سعودی عرب ماضی میں بھی پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کرتا رہا ہے تاہم 31 اکتوبر کے آزادی مارچ کے تناظر میں بھی یہ ملاقات اہم ہے۔