نوابشاہ (سٹی رپورٹر) بے نظیر آباد ڈویژن میں ٹریفک کی روانی میں خلل، گاڑیوں کی چوری، ناقص سی این جی سیلنڈر کے اتارنے، غیر قانونی روٹ پرمٹ اور بس اڈوں کے لیے ماسڑ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر نئے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ تعیناتی بڑھتے ہوئے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے شہریوں کی شکایت موصول ہونے پر کی گئی ہے۔ نوابشاہ میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے 120 اہلکاروں کو شہر کی مرکزی تجارتی اور اہم شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اہلکار 2016ء میں اے ڈی خواجہ کے دور میں میرٹ پر بھرتی کیے گئے تھے جنہیں 4 ماہ کے تربیتی کورس کو مکمل کرنے کے بعد نوابشاہ شہر میں تعینات کیا گیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔