قائداعظم ٹرافی دوسرا مرحلہ 2 سال بعد جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میزبانی کیلئے تیار

106

کراچی (سید وزیر علی قادری)اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، جہاں 5ویںراؤنڈ کے میچز 28 اکتوبر سے کوئٹہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط برقرار رکھنے کے لیے قائداعظم ٹرافی کو2 مرحلوں میں تقسیم کیا۔ پہلے مرحلے میں 4 راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز نومبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جائے گی۔ اسی طرح پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی سیریز میں شامل قومی ٹیسٹ کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے 5 ویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد برسبین روانہ ہوں گے۔ سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اظہر علی(سنٹرل پنجاب)، یاسر شاہ(بلوچستان)، کاشف بھٹی(سندھ)، نسیم شاہ(سنٹرل پنجاب)، عابد علی(سندھ)، شان مسعود (سدرن پنجاب)اور اسد شفیق(سندھ) آسٹریلیا روانگی سے قبل آج سے شروع ہونے والے راؤنڈ کی صورت میں آخری مرتبہ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کریں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شاہین شاہ آفریدی (ناردرن) نیشنل کرکٹ اکیڈ می میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔ 5 ویں راؤنڈ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو طویل طرز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے نکھار کا موقع ملے گا۔قائداعظم ٹرافی کے 5ویں راؤنڈ میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست سنٹرل پنجاب کا مقابلہ چوتھے نمبر پر موجود سندھ کی ٹیم سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔اس میچ میں سنٹرل پنجاب کی قیادت احمد شہزاد کے سپرد کی گئی ہے۔ سیزن میں واحد سنٹرل پنجاب کی ٹیم ہی2 میچوں میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان سنٹرل پنجاب نے دونوں میچوں میں ایک اننگز کے بھاری مارجن سے فتح سیمٹی۔ایونٹ میں بہترین بلے بازی اور عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والی سنٹرل پنجاب ،بیٹنگ اور بولنگ میں بونس پوائنٹس کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو بیٹنگ میں 16 اور بولنگ میں 9 بونس پوائنٹس مل چکے ہیں۔ایونٹ میں 77.60 کی اوسط سے388رنز بنانے والے اظہر علی کا قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ ظفر گوہر اور بلال آصف پر مشتمل اسپن جوڑی نے بھی سنٹرل پنجاب کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ 14وکٹیں حاصل کرنے والے ظفر گوہر دوسرے اور بلال آصف 13 شکار کرکے ایونٹ کے تیسرے بہترین بولر ہیں۔علاوہ ازیں، ایونٹ میں 3 ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں میں سے ایک کا تعلق سنٹرل پنجاب سے ہے۔ اوپنر سلمان بٹ بلوچستان کے خلاف237 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ کوئٹہ کے خلاف میچ میں سنٹرل پنجاب نے ایک اننگز اور 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب ایونٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی کا تعلق سندھ سے ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں عابدعلی نے بلوچستان کیخلاف 249 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سندھ کی امیدوں کا محور اس کیاوپنرز عابد علی اور عمیر بن یوسف ہوں گے۔عابد علی ایونٹ کے پہلے مرحلے میں2 میچوں میں300 اور عمیر بن یوسف 3 میچوں میں 297 رنز بناچکے ہیں۔ادھر 3 اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے سندھ کے اسپنر کاشف بھٹی کو آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔قائد اعظم ٹرافی کے 5ویں راؤنڈ کے دوران سیالکوٹ میں 2سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں شیڈول میچ میں سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگی۔ شان مسعود کی قیادت میں سدرن پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔دوسری جانب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی فاتح ناردرن طویل فارمیٹ پر مشتمل قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ سیالکوٹ میں بہتر کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اترنے والی ناردرن کی قیادت عمر امین کریں گے۔ناردرن کے ٹاپ اسکورر19 سالہ اوپنر حیدر علی 54.71 کی اوسط سے 383رنز بنا کر ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔وکٹوں کے پیچھے 14 شکار کرنے والے ناردرن کے وکٹ کیپر روحیل نذیر ایونٹ کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔ اس فہرست میں تجربہ کار کامران اکمل بھی 14 شکار کرکے ان کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ دوسری جانب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی فاتح ناردرن طویل فارمیٹ پر مشتمل قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ سیالکوٹ میں بہتر کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اترنے والی ناردرن کی قیادت عمر امین کریں گے۔ناردرن کے ٹاپ اسکورر19 سالہ اوپنر حیدر علی 54.71 کی اوسط سے 383رنز بنا کر ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔وکٹوں کے پیچھے 14 شکار کرنے والے ناردرن کے وکٹ کیپر روحیل نذیر ایونٹ کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔