پشاور(اے پی پی)ضلع چارسدہ پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس کواطلاع ملی کہ کسی بھی وقت پشاورسے چارسدہ منشیات اسمگل کی جائے گی۔ اطلاع کومصدقہ جان کرڈی ایس پی سٹی تاج محمدخان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان اور انچار ج چوکی سردریاب اے ایس آئی فلک نیاز خان نے سردریاب چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزوکی موٹرکارکوروک کرجامعہ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3کلوگرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نے گاڑی سمیت 2ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔