پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کےملزمان کی بریت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی،اپیل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے دائر کی۔
اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسانحہ ساہیوال کے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزمان کو بری کیا،عدالت نےویڈیوریکارڈکونظراندازکیا اور فرانزک ثبوتوں کوبھی اہمیت نہیں دی جس سے مقدمہ کمزورہوا۔
اپیل میں کہا گیا اہم ترین کیس کی عدالتی کارروائی ان کیمرہ نہیں کی گئی،عدالت نے قانونی طریقہ کارکےبرعکس گواہوں کوتحفظ فراہم نہیں کیا،اورمنحرف گواہوں کےخلاف کارروائی بھی نہیں کی۔
اپیل میں کہا گیا ٹرائل کورٹ نےجے آئی ٹی رپورٹ میں ملزمان کے تعین کونظراندازکیا، استدعا ہے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے 6 ملزمان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔