سکھر: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کےساتھ ہماراکوئی معاہدہ ہےہی نہیں توختم کیاہوگا،ہماراانتظامیہ کےساتھ معاہدہ ہےاوروہ برقرارہے۔
مولانا فضل الرحمن نےآزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں،آئین وقانون کےتحت جمہوری حق استعمال کریں گے،حکومت انتقامی کارروائیاں شروع کرناچاہتی ہےتویہ یکطرفہ معاملہ ہوگا۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل جے یوآئی عبدالغفور حیدری نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔حکومت نے ایک سال میں معیشت کا بیڑا غرق کردیاہے ، ہمارا اسلام آباد کی انتظامیہ سے معاہدہ ہے اور وہ برقرار ہے۔
عبدالغفورحیدر نے مزید کہا کہ جےیو آئی ابھی تک وزیر اعظم کے استعفے پر قائم ہے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ، موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے ، کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔
دھرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عبدالغفو حیدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا اور پھر وہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرے گا، اس کے بعد پارٹی مشاورت ہوگی جو آگے کا لائحہ عمل طے کرے گی۔