اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ،سابق صدر کو شوگر لیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ، شوگر لیول گزشتہ تین ماہ سے معمول سے کئی گنا زیادہ ہے،ڈاکٹروں نے سابق صدر کے گردوں و مثانے کے مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، ٹیسٹوں سے گردوں و مثانے میں انفیکشن کی مقدار معلوم کی جائے گی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کو شوگر لیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد چھ ہو گئی ہے ۔شعبہ امراض گردہ و مثانہ، پیتھالوجی کے ماہرین میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ کر لیا،آصف زرداری کے گردوں و مثانے میں انفیکشن کا شبہ ہے،ٹیسٹوں سے گردوں و مثانے میں انفیکشن کی مقدار معلوم کی
جائے گی اور ٹیسٹ نتائج کی کی روشنی میں ادویات تجویز کی جائیں گی،سابق صدر کا بلڈپریشر لیول نارمل، شوگر لیول میں اتار چڑھاؤ ہے، آصف زرداری کی باقاعدگی سے فزیو تھراپی جاری ہے ۔
زرداری /طبیعت