ایبٹ آباد (جسارت نیوز) ایبٹ آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی و ہائیر سکینڈری ا سکولز ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، باقاعدہ افتتاح رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے کیا۔ تقریب کے آغاز سے قبل بچیوں نے پھولوں کے گلدستے مہمان خصوصی کو پیش کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری اسکولز ٹورنامنٹ و پرنسپل گرلز کمپری ہنسو ہائی اسکول مس فرحت بشیر، ای ڈی او ریحانہ یاسمین، ڈپٹی ای ڈی او عائشہ سعید، تبسم شاہین، زاہدہ نعیم، مس حنا یاسمین، لبنیٰ نسیم اور دیگر ا سکولز کی پرنسپل، اساتذہ اور ا سکولز کی بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔