سکھر میں جے یو آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں

109

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں جے یو آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو ٹہرانے کے لیے ٹینٹ لگائے جانے لگے، نیو بس ٹرمینل کے قریب شہر آباد ہونے لگا، جے یو آئی نے 27 اکتوبر کو کیے جانے والے آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں سکھر میں جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔ دوسری جانب سکھر کی قومی شاہراہ پر غیر فعال نیو بس ٹرمینل پر سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے آزادی مارچ کے قافلوں کو ٹہرانے کے لیے ٹینٹ لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، 15 ایکڑ رقبے پر واقع نیو بس ٹرمینل پر ہزاروں کی تعداد میں ٹینٹ لگایا جارہا ہے جبکہ وہاں پر قافلوں کی گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے لیے خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کرین کی بکنگ بھی کرالی گئی ہے اور کرین کو آزادی مارچ سے قبل ہی یہ کرین سندھ پنجاب بارڈر پر پہنچا دی جائے گی۔