اعجازرحمانی نے پوری زندگی غلبہ دین کیلیے وقف کررکھی تھی‘ سراج الحق

208

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امراء لیاقت بلوچ، راشد نسیم،اسد اللہ بھٹو،میاں اسلم،پروفیسر ابراہیم،ڈاکٹر فرید پراچہ،ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی،حافظ محمد ادریس ،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت قائدین اور کارکنان نے معروف نعت گو تحریکی شاعر اعجاز رحمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحو م نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کے لیے وقف کررکھی تھی۔انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔دریں اثنا ء سینیٹر سراج الحق،ا میرالعظیم اور لیاقت بلوچ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔