لاڑکاںہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمے میں روپوش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ علی گوہرآباد پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان جمیل جتوئی اور جنید میرانی کو پستول اور ریوالر گولیوں سمیت۔ دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم جلیل جتوئی کو پستول اور گولیوں سمیت، تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم جبار گھانگھرو کو بندوق اور کارتوس سمیت اور وارث ذنو ماچھی پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم غلام رسول لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔