نوازشریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی ، اعتزاز احسن

105

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی ۔ قانون بڑا سادہ ہے، نوازشریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر ہوئی، اب ممکن ہوگیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ضمانت ہوجائے گی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون تو سارے معاملات کو سادہ زبان میں دیکھتا ہے، نوازشریف کی ضمانت کا طبی بنیادوں پر ہونا ڈاکٹروں کی  رپورٹ پر منحصر ہے۔ڈاکٹروں کی رپورٹ یقینا یہ ہوگی کہ نوازشریف کو سنگین بیماری ہے۔اس سے زیادہ قانون کچھ نہیں کہتا لیکن نوازشریف کے اس فیصلے کو میرٹ پر نہیں کہا جاسکتا۔اعتزاز احسن نے کہاکہ نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی اپیل چل رہی ہے، وہاں بھی ضمانت ممکن ہے کیونکہ اگر لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پرضمانت کردی ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی ضمانت ممکن ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمیں ایک وفاقی وزیر نے بتایا کہ آصف زرداری کی طبیعت میاں نوازشریف سے بھی زیادہ خراب ہے۔آصف زرداری کو بڑی ملٹی پل بیماریاں اور تکالیف ہیں، ان کو ریڑھ کی ہڈی، شوگر،دل کا عارضہ اور دوسری تکالیف ہیں، ہم توسوچتے ہیں میاں نوازشریف کو اگر ڈاکٹرز کی رپورٹ پر ضمانت ملی ہے تو پھر آصف زرداری کی بھی ضمانت ہوجانی چاہیے۔
اعتزاز احسن