عمران خان نے این آر او دیدیا تو ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گی، شیخ رشید

416
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے، نو از شریف بیما ر ہو تے ہیں توان کے باہر جانے کے راستے کھل جا تے ہیں نو از شریف سے زیادہ صحت آصف زرداری کی خراب ہے لیکن وہ عادی مجر م کی طرح حوصلے سے جیل کا ٹنے کے عادی ہیں ، ا گر عمران خان نے آج ہی ان کو این آر او دیدیا تو ان کی ساری تحریکیں ٹھس ہو جا ئیں گی ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 180 ملین تک پہنچ گئی ہے، ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے، اب ہمارے پاس 183پسنجر ٹرینیں اور 16 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، آزادی مارچ سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق اجازت دی جائے گی اور ہم عدالت کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کو تیار ہیں، اگر عدالت عظمیٰ کی ہدایت کو کسی نے کراس کیا تو قانون اپنی حرکت میں آئے گا، عدالت کے طے شدہ رولز کے مطابق آزادی مارچ آتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں، آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جان چھڑائو ان کوجانے دو، کل بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر پہرہ دیں گے، اس ملک میں بچوں کے عقیقے کو سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان انتشار اور خلفشار پھیلانے کی کوشش سے نکلیں گے اور اپنے 5سال پورے کریں گے۔