آصف علی زرداری کے بھی 90ہزارپلیٹ لیٹس کم ہو گئے

99

اسلام آباد(آئی این پی )آصف علی زرداری گزشتہ 3روز سے اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹ میں ان کے 90ہزار پلیٹ لیٹس کم ہونے کی اطلاعات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہونی چاہیے، انہیںکمر اور گردن میں شدید تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان تکالیف کے باعث ڈاکٹر نے انہیںنیند کی گولیاں شروع کروا دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے۔ پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال ادویات کا ردعمل ہو سکتی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق آصف علی زرداری کو مہروں اور گردن کے درد میں کمی لانے کے لیے روزانہ فزیو تھراپی بھی کی جا رہی ہے جبکہ وہ گھر کا پرہیزی کھانا استعمال کر رہے ہیں۔