نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے الزام عاید کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر پاکستانی حکومت کا نہیں دہشت گردوںکا قبضہ ہے جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ دفعہ 370ختم کیے جانے سے ملک اپنے حتمی مشن کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔جنرل کری اپا کی یاد میں ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے جنرلبپن راوت نے کہا کہ دفعہ 370ایک عارضی انتظام تھا اور اسے ختم کیے جانے کیخلاف پاکستان اچانک اس لیے آوازیں اٹھانے لگا کیونکہ جس علاقے پر پاکستان نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے اس پر پاکستان کی حکومت کا کنٹرول نہیں بلکہ یہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔ اس علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے42ہزار جانیں جا چکی ہیں اس لیے پاکستانی اسٹیبلشمینٹ اور دہشت گردوں کے کے لیے یہ مشکل ہے کہ وہ خاموش بیٹھیں۔ بپن راوت نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکز سے دوسری ریاستوں کے مقابلے 4گنا زیادہ مالی امداد ملتی تھی لیکن ریاست میں اس کی مناسبت سے ترقی نہیں ہو رہی تھی۔