اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام نے کشمیری عوام کو اپنے جائز حقوق سے محروم کر رکھا ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں کردار ادا کرے، کشمیر میں 80 دنوں سے جاری کرفیو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ پوری کشمیری اور پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کے حل لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتا ہے۔
اسد قیصر